GHUSL in oily hair valid / tel Wale baalon me ghusl jaiz hai ?



GHUSL in oily hair valid / تیل والے بالوں میں غسل جائز ہے۔

 سوال۔ تیل والے بالوں میں غسل جائز ہے۔ 


جواب۔ سر میں تیل لگا ہو اور غسل کیا تو غسل جائز ہے اس لیے کہ تیل مانع ماء (پانی پہنچنے کو منع نہیں کرتا) ہاں سر یا بدن میں ناپاک تیل لگ گیا ہو تو تین مرتبہ دھونے سے پاک ہو جائے گا اگر چہ چکنائی باقی رہے جیساکہ بہار شریعت میں در مختار و رد محتار کے حوالے سے ہے

  کپڑے یا بدن میں ناپاک تیل لگا تھا ،تین مرتبہ دھو لینے سے پاک ہو جائے گا اگرچہ تیل کی چکنائی موجود ہو، اس تکلّف کی ضرورت نہیں کہ صابون یا گرم پانی سے دھوئے لیکن اگر مردار کی چربی لگی تھی، تو جب تک اس کی چکنائی نہ جائے پاک نہ ہوگا۔    

  (بہار شریعت حصہ دوم ص 401)

  واللہ اعلم بالصواب

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے