![]() |
حضور ﷺ کے جسم اطہر سے جو حصہ زمین کا لگا ہوا ہے کیا وہ کعبہ سے بھی افضل ہے ؟
مسئلہ: از سیّد محمد اختر چشتی آستانۂ عالیہ صمدیہ پھپھوند شریف۔ ضلع اٹاوہ (یو-پی)
کیا یہ عقیدہ حق ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟
الجواب: سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم انور سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے بلکہ عرش و کرسی سے بھی افضل ہے۔ بے شک یہ عقیدہ حق ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں: تربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ شریف بلکہ عرش سے بھی افضل ہے۔ (فتاویٰ رضویہ جلد چہارم ص ۶۸۷) اور درمختار مع شامی جلد دوم ص ۲۵۷ میں ہے: ماضم اعضاء ہ علیہ الصلاۃ والسلام فانہ افضل مطلقا حتی من الکعبۃ والعرش والکرسی اھ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
حوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول ص 54
0 تبصرے