مختصر سیرت حضور تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان ازہری میں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
وارث علوم اعلی حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام، جانشین مفتیٔ اعظم، جگر گوشۂ مفسر اعظم، شیخ الاسلام والمسلمین، تاج الشریعہ، مفتی محمد اختر رضا خان حنفی قادری نوری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 26 محرم الحرام 1362ھ مطابق 2 فروری 1943ء بروز منگل بریلی شریف میں ہوئی۔ آپ بلاشبہ اپنے عہد کے سب سے زیادہ قد آور، علمی، متقی، محترم، مکرم، محبوب اور بااثر شخصیات میں سے تھے۔ آپ بہت بڑے عاشق رسول ﷺ، متحبر عالم، عظیم محقق، ماہر فقیہ، مایہ ناز شاعر، بہترین مصنف، محتاط مترجم، تقویٰ و استقامت کے پیکر، یادگار اسلاف، حق و صداقت کے علم بردار، صاحب بصارت، عظیم روحانی شخصیت، اور جامع فضائل و کمالات تھے۔ 7 ذی القعدہ 1439ھ بمطابق 20 جولائی 2018 بروز جمعہ مغرب کے لیے وضو فرمایا اور جب اذان شروع ہوئی تو ’’یا اللہ! یا اللہ! یا اللہ! اللہ اکبر! اللہ اکبر!‘‘ کی صدا بلند فرمائی اور ان آخری الفاظ کے ساتھ وصال باکمال فرمایا۔ آپ کے جنازے میں لاکھوں لاکھ مریدین، محبین، معتقدین، متوسلین نے شرکت کی۔ ازہری گیسٹ ہاؤس، بریلی شریف، ہندستان میں آپ کا مزار پرانوار نزول رحمت اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔
0 تبصرے