اے خدا کے لاڈلے پیارے رسول یہ شعر پڑھنا کیسا ہے؟
سوال۔ اور بکر میلاد شریف میں ختم صلاۃ و سلام کے بعد یہ شعر پڑھتا ہے: اے خدا کے لاڈلے پیارے رسول۔ لو سلام اب تو تمہارا ہوقبول۔ عمرو کا کہنا ہے کہ وحدانیت کی آڑ میں رسالت کی توہین ہے۔ بکر یہ کہتا ہے کہ توہین نہیں ہے بلکہ تعریف ہے سو قرآن شریف و حدیث شریف کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیں۔ عین مہربانی ہو گی۔ نیز قرآن شریف اور حدیث شریف سے زید کے اوپر حکم کیا ہے؟ بینوا توجروا
جواب نمبر پنجم: بکر کا کہنا ٹھیک ہے مذکورہ بالا شعر میں رسالت کی کوئی توہین نہیں عمرو سے اس کے بیان کی وضاحت طلب کی جائے۔ واللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ اعلم جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ کتبہ: بدرالدین احمد القادری الرضوی
۱۶؍ من ربیع الاول ۱۳۹۳ھ
ماخوذ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول کتاب العقائد
0 تبصرے