حضور ﷺ پر کوڑا کرکٹ ڈالنے والا واقعہ کیا کسی حدیث سے ثابت ہے ؟



حضور ﷺ پر کوڑا کرکٹ ڈالنے والا واقعہ کیا کسی حدیث سے ثابت ہے ؟  

 سوال۔ تاریخ اسلام کی روایات میں ایک بات یہ ملتی ہے کہ کفار مکہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اذیتیں دیں ان میں آپ پر کوڑا کرکٹ ڈالنا‘ حالت نماز اوجھڑی ڈالنا بھی ثابت ہے مگر زید کہتا ہے کہ یہ سلوک عام مومنین کے ساتھ ہوا ہے۔
الجواب کفار مکہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اذیتیں پہنچائیں ان میں بحالت نماز جسم اقدس پر اوجھڑی ڈالنا حدیث شریف سے ثابت ہے جیسا کہ بخاری شریف جلد اوّل ص ۴۵۲ میں ہے: عن عبداللّٰہ قال بینا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ساجد وحولہ ناس من قریش من المشرکین اذجاء عقبۃ بن ابی معیط بسلا جزور فقذ فہ علی ظھر النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فلم یرفع راسہ حتی جاء ت فاطمۃ فاخذت من ظھرہ ودعت علی من صنع لک یعنی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت سجدہ میں تھے اور مشرکین قریش ان کے فریب میں تھے کہ عقبہ بن ابومعیط نے اوجھڑی لا کر حضور کی پیٹھ پر ڈال دی‘ تو حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے اوجھڑی کو آپ کی پشت مبارک سے ہٹا دیا اور اس کو برا بھلا کہا‘ اور عام مومنین پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کا واقعہ کسی کتاب میں میری نگاہ سے نہیں گزرا۔ وھواعلم وعلمہ اتم۔ 
حوالہ۔ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے