امام جعفر صادق کی سیرت



 🌹 *مختصر تعارف امام جعفرصادق رضی اللہ تعالٰی عنہ* 🌹

*صدق صادق کا تصدق صادق الاسلام کر* 

*بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے*




نام و نسب* آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام نامی اسم گرامی جعفر بن امام باقر بن امام زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ تعالٰی عنھم ہے اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ حسینی سید ہیں اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی ام فروَہ بنت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنھم ہے اور اس طرح آپ والدہ کی طرف سے صدیقی ہیں (اللباب فِی تہذیب الانساب ص 229) 


*کنیت* آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی کنیت ابو عبداللہ،اور ابو اسماعیل ہے 

*القاب* آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے القاب صادق، فاضل طاہر ہے اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو سچ بولنے کی وجہ سے صادق کے لقب سے جانا جاتا ہے (شواھد النبوۃ ص 245) 


*ولادت باسعادت* آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ کی ولادت باسعادت 17 ربیع الاول 80 یا 83 ہجری پیر شریف کے دن مدینہ منورہ میں ہوئی 


*شان امام جعفر صادق* حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ تابعی بزرگ ہیں آپ نے دو جلیل القدر صحابہ کرام حضرت انس بن مالک اور حضرت سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہما کی زیارت کی ہے (سیر اعلام النبلا 6/4388.439) 

*تعلیم و تربیت* :آپ نےمدینۂ مُنَوَّرہ کی مشکبار عِلمی فضا میں آنکھ کھولی اور اپنے والدِ گرامی حضرت سیّدنا امام ابوجعفرمحمدباقِر، حضرت سیّدنا عُبَيۡد الله بن ابی رافع،نواسۂ صدیقِ اکبر حضرت سیّدناعُروہ بن زُبَير،حضرت سیّدناعطاء اورحضرت سیّدنانافع عَلَیْہِمُ الرََّحْمَۃکے چَشْمۂ عِلْم سے سیراب ہوئے۔(تذکرۃ الحفاظ،1 /126)

 

*تلامذہ* آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے آپ کے شہزادے حضرت امام موسیٰ کاظم،امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک حضرت سفیان ثوری اور حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم جیسے بڑے بڑے بزرگوں نے فیض حاصل کیا ہے (سیر اعلام النبلا 6/4388.439) 


 

*چند عادات مبارکہ* آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مبارک طبیعت میں خوش اخلاقی تھی مبارک ہونٹوں پر مسکراہٹ سجی رہتی مگر جب کبھی بھی ذکر مصطفیٰ ہوتا تو رنگ زرد ہو جاتا، کبھی بھی بے وضو حدیث پاک بیان نہ فرماتے نماز و تلاوت میں مشغول رہتے یا خاموش رہتے آپ کی گفتگو فضول گوئی سے پاک ہوتی ۔ (شفا2/42) 


*وصال و مَدْفَن:* آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال 15رَجَبُ الْمُرَجَّب 148 ہجری کو68سال کی عمر میں ہوا اور تدفین جَنَّتُ الْبَقِیْع آپ کے دادا امام زین العابدین اور والد امام محمد باقِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہماکی قبورِ مبارَکہ کے پاس ہوئی۔(الثقات لابن حبان،3 / 251،وفیات الاعیان، 1/168)


فیضانِ جعفرصادق۔۔۔۔ جاری رہے گا ان شاءاللہ عزوجل


از. سگ عطار وخاک پائے اولیاء ابو منیر تنویر احمد مدنی

*ثواب کی نیت سے شئیر کیجئے*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے