رجب کے کونڈے کی نیاز کب کرنی چاہیے؟



 رجب کے کونڈے کی نیاز کب کرنی چاہیے؟

مسئلہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ ٢٢ رجب کو کونڈے کے نام پر امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کرنا کیسا ؟ بینوا و توجروا 


الجواب:_ ماہ رجب میں کونڈے کے نام پر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کرنا جائز و درست ہے۔ فقہ اعظم ہند صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں: ماہ رجب میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلا کر کھلاتے ہیں یہ جائز ہے ( بہار شریعت حصہ ١٦ صفحہ ٢٤٤) 

لیکن ٢٢ رجب کے بجائے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز ١٥ / رجب کو کریں کہ حضرت کا وصال١٥ رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ ٢٢/  رجب کو ۔ البتہ ٢٢ رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی خوشی مناتے ہیں۔ اور از راہ فریب اسے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کہتے ہیں۔ 
لہذا سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں ٢٢ رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز ہرگز نہ کریں بلکہ ١٥ رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں ان کی نیاز کریں ۔ واللہ  
تعالیٰ اعلم 

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم کتاب الحضر والاباحۃ صفحہ)٢٦٦)



کتبہ: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
٣ محرم الحرام ١٤٢٠ ھ 

الجواب الصحیح: جلال الدین احمد امجدی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے