کافر،مشرک کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ داخل ہے یا نہیں
#فتوی 02
مسئلہ: از محمد نعمان قادری دارالعلوم تدریس الاسلام بسڈیلہ ضلع بستی
مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں؟
الجواب: بیشک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالیٰ ہے شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے
اتفقت الامۃ ان اللّٰہ تعالیٰ لایغفرعن الکفر قطعاً وان جازعقلا (بحوالہ سبحان السبوح ص ۸۲)
لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے لقولہ تعالٰی: اِنَّ اللّٰہَ لَایَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے وھو تعالٰی اعلم صلی المولیٰ جل وعلا علٰی حبیبہٖ وسلم۔
کتبہ: غلامی جیلانی
مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف
۱۹؍ رجب المرجب ۱۳۹۳ھ
حوالہ۔ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول ص 47
0 تبصرے