روزہ رکھنے کی دعا



 سوال۔ روزہ رکھنے کی دعا کیا ہے 

جواب۔جس طرح اور جگہ بتایا گیا کہ نیّت دل کے ا رادہ کا نام ہے، زبان سے کہنا شرط نہیں ۔ یہاں بھی وہی مراد ہے مگر زبان سے کہہ لینا مستحب ہے، اگر رات میں نیّت کرے تو یوں کہے:


 نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ ھٰذَا ۔   


’’یعنی میں نے نیّت کی کہ اﷲ عزوجل کے لیے اس رمضان کا فرض روزہ کل رکھوں گا۔‘‘


            اور اگر دن میں نیّت کرے تو یہ کہے:


 نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ ھٰذَا الْیَوْمَ لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ ۔   


’’میں نے نیّت کی کہ اﷲ تعالیٰ کے لیے آج رمضان کا فرض روزہ رکھوں گا۔‘‘


            اور اگر تبرک و طلب توفیق کے لیے نیّت کے الفاظ میں ان شاء اﷲ تعالیٰ بھی ملا لیا تو حرج نہیں اور اگر پکا ارادہ نہ ہو، مذبذب ہو تو نیّت ہی کہاں ہوئی (    الجوہرۃالنیرۃ کتاب الصوم، ص ۱۷۵۔)


 دن میں نیّت کرے تو ضرور ہے کہ یہ نیّت کرے کہ میں صبح صادق سے روزہ دار ہوں اور اگر یہ نیّت ہے کہ اب سے روزہ دار ہوں ، صبح سے نہیں تو روزہ نہ ہوا۔   الجوھرۃ النیرۃ ‘‘ ، کتاب الصوم، ص ۱۷۵۔   


          و  ’’ ردالمحتار ‘‘ ، کتاب الصوم، ج ۳ ، ص  ۳۹۴

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے